افغان امن معاہدہ اس خطے کیلئے نیک شگون ہے،اسد قیصر

پشاور۔07 مارچ (اے پی پی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ افغان امن معاہدہ اس خطے کیلئے نیک شگون ہے،پرامن پاکستان افغانستان میںامن سے مشروط ہے،پاکستان چاہتاہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خودکریں،افغان امن معاہدے کے تناظرمیں17مارچ کوخصوصی اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے قائداعظم سکول اینڈکالج ضلع مردان کے ہونہارطلباءوطالبات میںانعامات تقسیم کرنے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ چائنا پاکستان اقتصادی …

پشاور۔07 مارچ (اے پی پی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ افغان امن معاہدہ اس خطے کیلئے نیک شگون ہے،پرامن پاکستان افغانستان میںامن سے مشروط ہے،پاکستان چاہتاہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خودکریں،افغان امن معاہدے کے تناظرمیں17مارچ کوخصوصی اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے قائداعظم سکول اینڈکالج ضلع مردان کے ہونہارطلباءوطالبات میںانعامات تقسیم کرنے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میںحائل تمام رکاﺅٹیںختم کردی گئیںہیں،انشاءاللہ اپریل میں رشکئی اکنامک زون کاافتتاح ہوجائیگاجس سے سینکڑوںبے روزگاروںکوروزگارکے مواقع فراہم ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ مشکلات اورمایوسی کادورختم ہونے کوہے،خوشحالی اورترقی کاسفرشروع ہونیوالاہے، مہنگائی کی شرح کم ہوگئی ہے،عمران خان نے سیاست میںعام لوگوںکوموقع دیاہے جوعمران خان کے وژن اورمشن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود اوروطن عزیزکی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ طورخم سے پشاورتک اکنامک کوریڈوراورڈی آئی خان تک ایکسپریس ہائے وے جبکہ چکدرہ سے خوازہ خیلہ تک موٹروے تعمیرکی جارہی ہیں۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے تعلیم میںجواصلاحات کیںہیںان کے دور رس اثرات مرتب ہوںگے،ضم اضلاع میںبھی تحریک انصاف کی حکومت ہنگامی اقدامات اٹھارہی ہے،تباہ سکولوںکی بحالی پرکام برق رفتاری سے جاری ہے جبکہ ہسپتالوںکوطبی آلات فراہم کئے جارہے ہیںاورسکولوںوہسپتالوںکوشمسی توانائی پرمنتقل کرنیکامنصوبہ بھی جلدشروع ہوجائیگا،اس ضمن میںصوبائی حکومت ترجیحی بنیادوںپراقدامات اٹھارہی ہے۔