معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قدافی سٹیڈیم آمد پر گفتگو

لاہور۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی خوش قسمتی ہے کہ آج ملک میں ایسا وزیراعظم ہے جو کھیلوں کے فروغ میں خاص دلچسپی رکھتا ہے، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل میرٹ پر سامنے آئے، سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین …

لاہور۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی خوش قسمتی ہے کہ آج ملک میں ایسا وزیراعظم ہے جو کھیلوں کے فروغ میں خاص دلچسپی رکھتا ہے، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل میرٹ پر سامنے آئے، سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہوا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدافی سٹیڈیم لاہور آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم بھرا ہوا ہے جس پر پی سی بی مبارکباد کی مستحق ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورے پاکستان نے ملک کے مختلف سٹیڈیمز میں آکر پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا ہے، تمام ٹیموں کو اپنے شہر میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل میرٹ پر سامنے آئے،ملک کی خوش قسمتی ہے کہ آج ملک میں ایسا وزیراعظم ہے جو کھیلوں کے فروغ میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے،آج ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوسکتی ہے اور ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہوا۔