خواتین کے لئے ہر شعبے میں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا، مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملک کی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جو ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میںکردار ادا کررہی ہیں۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں خواتین کے لئے ہر شعبے میں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے …

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملک کی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جو ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میںکردار ادا کررہی ہیں۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں خواتین کے لئے ہر شعبے میں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی مین خواتین کی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہونا چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کی ان خواتین کو بھی خصوصی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بھارتی جارحیت کا نہتے سامنا کرتے ہوئے اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کو جاری رکھا اور اپنی جرات اور بہادری کے ساتھ انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔