خواتین کی حیثیت معاشرے میں ایک اثاثہ کی ہے،وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ خواتین کی حیثیت معاشرے میں ایک اثاثہ کی ہے،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،خواتین نئی نسل کو پروان چڑھا نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بہتر ی کے لیئے بھی کام کر رہی ہیں۔ اتوار کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر قانون …

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ خواتین کی حیثیت معاشرے میں ایک اثاثہ کی ہے،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،خواتین نئی نسل کو پروان چڑھا نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بہتر ی کے لیئے بھی کام کر رہی ہیں۔ اتوار کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماں، بہن، بیٹی ہونے سے لے کر ڈاکٹر، انجینئر، استاد اور ہر شعبہ زندگی میں عورت کا کردار ہے،عورت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر کام کر سکتی ہے،ہمارا فرض ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ تبدیلی لانے میں کردار ادا کرے،خواتین کو ہراساں کئے جانے سے بچانے کے لئے ماحول پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمینٹ آف ویمینز پراپرٹی رایئٹز ایکٹ خواتین کو انکے حقوق دلوانے کی جانب اہم قدم ہے ،اب خواتین کو جائیداد میں ان کے قانونی اور شرعی حق سے کوئی محروم نہیں کر سکے گا،مالی طور پر خودمختار عورت تشدد اور استحصال سے بچنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ہماری حکومت اور وزارت قانون خواتین کی مالی خودمختاری کے لیئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،اگر خواتین کی آواز کو دبایا گیا تو ہم ان کی آواز بنیں گے۔