لاہور۔8مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔وہ اتوار کے روز یہاں صوبائی حلقے 151 کے دورہ اورمختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کے آغاز کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے …
حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کیلئے تما م ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں، تجارتی خسارہ میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر

مزید خبریں
لاہور۔8مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔وہ اتوار کے روز یہاں صوبائی حلقے 151 کے دورہ اورمختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کے آغاز کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ، عوام کی خدمت کا سفر جاری ر ہے گا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،قوم نے مشکل وقت گزار لیا،آنیوالے دن ترقی خوشحالی کی نوید لے کر آئیںگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کے باعث مشکل فیصلے کرنے پڑے تاہم ان مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ا ور بہتر سہولیات کی فراہمی پہلی ترجیح ہے،ہم نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور اس بات کا ثبوت پنجاب حکومت کے وہ فلاحی اقداما ت ہیں گزشتہ پونے دوسال میں کئے گئے ہیں جبکہ (ن) لیگ پنجاب پر برسوں حکمرانی کے باوجود یہ اقدامات نہ اٹھا سکی۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر منفی سیاست کرنے والے شہباز شریف نے صوبے کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا، گزشتہ حکومت نے نمائشی منصوبے لگا کر صوبے کو 1200ارب روپے کامقروض کیا،اقتدار ہو تو شریف خاندان پاکستان میں اوراگر اقتدارچلا جائے تو یہ بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔وفاقی وزیر حماداظہر اور میاں اسلم اقبال نے ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پرانچارج پی پی151میاں افضل اقبال، جنرل سیکرٹری سمن آباد ٹاؤن میاں امجد اقبال، صدر پی پی 151میاں زاہد جاوید اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔








