اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے داخلوں میں11پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامزآفرکردیئے ہیں اِن میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ سپلائی چین مینجمنٹ ماس کمیونیکیشن انٹرپرینیورشپ پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمپیوٹر سائنس)آن لائن موڈ کے تحت( کریمینالوجی ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ٹیفل شامل ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاںمحمد ریاض کے مطابق تمام ڈپلومہ پروگرامز ایک سال) 2سمسٹرز( دورانیہ پر …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء میں11پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز پیش کردیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے داخلوں میں11پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامزآفرکردیئے ہیں اِن میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ سپلائی چین مینجمنٹ ماس کمیونیکیشن انٹرپرینیورشپ پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمپیوٹر سائنس)آن لائن موڈ کے تحت( کریمینالوجی ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ٹیفل شامل ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاںمحمد ریاض کے مطابق تمام ڈپلومہ پروگرامز ایک سال) 2سمسٹرز( دورانیہ پر مشتمل ہیں داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے فیس جمع کرانے اور فارم یونیورسٹی ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر آن لائن فارم پُر کرنے میں داخلے کے امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک کے 54 مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں سپیشل ڈیسک قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر طلبہ کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔








