دریائوں و آبی ذخا ئر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری

164

لاہور۔9مارچ(اے پی پی )واپڈا نے پیرکے روز ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال درج ذیل ہے۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آم29000کیوسک اور اخرج 8000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 28300کیوسک اور اخراج 28300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد51500 کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد28400کیوسک اور اخراج 23500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد49300کیوسک اور اخراج44800کیوسک،چشمہ میں آمد39900کیوسک اوراخراج 25000کیوسک، تونسہ میں آمد38200 کیوسک اور اخراج37700 کیوسک، پنجند میںآمد18500 کیوسک، اور اخراج 17500کیوسک، گدو میں آمد 40500کیوسک اور اخراج35400کیوسک ، سکھر میں پانی کی آمد31400کیوسک اور اخراج9000 کیوسک اور کوٹری میں پانی کی آمد4200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا نیز تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1441.98 ٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.004 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1166.80فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.606 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا علاوہ ازیں چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔