اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹانک میں دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسر، کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کرنل مجیب الرحمان شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر …
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پر عزم ہے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹانک میں دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسر، کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کرنل مجیب الرحمان شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دے کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس ناسور کے خلاف جنگ میں متحد اور پر عزم ہے۔








