پشاور ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں انڈر 21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ پیر کو وزیر اعظم انڈر 21 گیمز کے افتتاح کے لئے قیوم سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ …
زندگی مسلسل مقابلے کا نام ہے ،کھیلوں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت پیدا ہو تی ہے وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں انڈر 21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

مزید خبریں
پشاور ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں انڈر 21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ پیر کو وزیر اعظم انڈر 21 گیمز کے افتتاح کے لئے قیوم سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو یونین کونسل کی سطح تک کھیلوں کے مواقع اور سرگرمیاںفراہم کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ زندگی مسلسل مقابلے کا نام ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت پیدا ہو تی ہے ۔ نوجوانو ں کو اس کے لئے تیار کرنے کے مواقع فراہم کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے انسان نہ صرف جسمانی طور پر صحت مند رہتا ہے بلکہ کھیلوں میں ہونے والی ہار جیت زندگی کے چینلجز کا سامنا کرنے کے قابل بھی بناتی ہے۔ اگر میں سپورٹس مین نہ ہوتا تو 22 سال تک سیاست میں مقابلہ کرنا نہ سیکھا ہوتا۔








