اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانا ہمارے بہادر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ کرنل مجیب الرحمان شہید کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ ۔ کرنل مجیب الرحمان شہید کو خراج ِعقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانا ہمارے بہادر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ کرنل مجیب الرحمان شہید کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ہم وطنوں کا کل محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔








