حیدرآباد میں فلیٹ میں آتشزدگی ، ماں اور 4بیٹیاں جاں بحق

حیدر آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) حیدرآباد کے علاقہ سائٹ ایریا لیبر فیلٹس میں کسٹم ہاﺅس کے قریب ایک فلیٹ اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک 59سالہ خاتون جنت بی بی اسکی بیٹیاں 26سالہ ریشم ،24سالہ شبنم ،22سالہ نہا اور 18سالہ اسما جاں بحق ہو گئیں جنہیں ایدھی رضا کاروں نے فلیٹ سے نکال کر بھٹائی اسپتال لطیف آباد پہنچایا جہاں ان کی موت کی …

حیدر آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) حیدرآباد کے علاقہ سائٹ ایریا لیبر فیلٹس میں کسٹم ہاﺅس کے قریب ایک فلیٹ اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک 59سالہ خاتون جنت بی بی اسکی بیٹیاں 26سالہ ریشم ،24سالہ شبنم ،22سالہ نہا اور 18سالہ اسما جاں بحق ہو گئیں جنہیں ایدھی رضا کاروں نے فلیٹ سے نکال کر بھٹائی اسپتال لطیف آباد پہنچایا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی آگ لگنے کا سبب پراسرا دکھائی دیتا ہے جس کی ابھی تحقیق کی جارہی ہے۔