اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان مستحکم، متحد اور خود مختار افغانستان کی معاونت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پر امن مستقبل کی توقع رکھتا ہے اور پر امن، مستحکم، متحد، خود مختار، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی معاونت کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک …
پاکستان کا مستحکم، متحد اور خود مختار افغانستان کی معاونت کے عزم کا اعادہ ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان مستحکم، متحد اور خود مختار افغانستان کی معاونت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پر امن مستقبل کی توقع رکھتا ہے اور پر امن، مستحکم، متحد، خود مختار، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی معاونت کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک اور خطے میں امن و امان کا خواہشمند ہے۔ اشرف غنی کی بطور افغان صدر کابل میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔ ترجمان نے کہا کہ افغانوں کی قومی زندگی کے اس ایک اہم مرحلے پر ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغان رہنما دانشمندی اور دو راندیشی کے تحت باہمی تضادات کے پر امن خاتمہ کے لئے کام کریں گے جو ان کے ملک کے عظیم تر مفاد میں ہے۔ پاکستان اپنی مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں امن و امان اور تعمیر نو کے عمل کی معاونت جاری رکھے گا تاکہ 19 سالہ طویل تنازعہ کو افغان قیادت پر مشتمل جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جا سکے۔ مزید برآں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ تاریخی، جغرافیائی، مذہبی، ثقافتی، لسانی، رسم و روایات کی بنیاد پر جڑے ہیں۔ 29 فروری کو دوحہ میں طالبان امریکہ امن معاہدے پر دستخط سے افغانستان کے عوام کے لئے ایک تاریخی موقع پیدا ہوا ہے جس سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اس تاریخی موقع پر افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کے لئے متحدہ کاوشوں پر یقین رکھتے ہیں۔








