اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ فائنلائز کردیا ہے، ہم صنعتی شعبے میں تعاون، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور مشترکہ منصوبوںکی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، اس مرحلے میں زرعی تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سی پیک اقتصادی زون کے حوالے سے سیمینار …
سی پیک کا دوسرا مرحلہ فائنلائز کردیا ہے، چین کے سفیر یائو جنگ کا سی پیک اقتصادی زون کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ فائنلائز کردیا ہے، ہم صنعتی شعبے میں تعاون، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور مشترکہ منصوبوںکی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، اس مرحلے میں زرعی تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سی پیک اقتصادی زون کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چینی سفیر نے کہاکہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں سماجی تعاون پر بھی شامل کیا گیا ہے، فنی تربیت میں تعاون، چوتھی توجہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی، اپلائیڈ ٹیکنالوجی اور مینوفیکچررز میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ایز مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔








