اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کرو نا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ، میڈیا عوام میں آگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، عوام میں افراتفری اور سنسنی پھیلانے کی بجائے شعور اجاگر کیا جائے۔ منگل کو آگاہی مہم کے موقع پر انہوں نے دفتر میں ماسک پہن کر آنے اور …
اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا عوام میں آگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کرو نا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ، میڈیا عوام میں آگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، عوام میں افراتفری اور سنسنی پھیلانے کی بجائے شعور اجاگر کیا جائے۔ منگل کو آگاہی مہم کے موقع پر انہوں نے دفتر میں ماسک پہن کر آنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا عوام میں آگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ عوام میں افراتفری اور سنسنی پھیلانے کی بجائے شعور اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب آگاہی کی بدولت کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ ادارے آپس کی رابطہ کاری کو بڑھائیں اور عوام تک درست اطلاعات پہنچائیں۔









