نواز شریف کو بیرون ملک علاج کےلئے مزید مہلت نہیں ملے گی ، سابق وزیر اعظم لندن میں سیروتفریح میں مصروف ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے مزید مہلت نہیں دی جائے گی ، وہ بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں سیرتفریح میں مصروف ہیں، اگر نواز شریف واقعی میں بیمار ہوتے تو وہ لندن …

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے مزید مہلت نہیں دی جائے گی ، وہ بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں سیرتفریح میں مصروف ہیں، اگر نواز شریف واقعی میں بیمار ہوتے تو وہ لندن کے کسی ہسپتال میں داخل ہوتے لیکن چار ماہ گزرنے کے باوجود اب تک کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نواز شریف کو متعدد دائمی بیماریوں کے سبب لندن گئے تھے لیکن وہ وہاں پر دوستوں کے ساتھ تفریحی وقت گزارتے نظر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران نے موجودہ حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لئے لندن میں پارٹی اجلاسوں کا اہتمام کیا ، گندم اور چینی کی مصنوعی قلت حکومت کے خلاف ان کی سازش کا نتیجہ ہے۔