چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے رافیل گروسی سے ملاقات، پاکستان اور آئی اے ای اے کے باہمی تعاون اور قریبی دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین محمد نعیم نے عالمی اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ویانا میں ملاقات کی اور انہیں آئی اے ای اے کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے جاری بیان کے مطابق پی اے ای سی کے …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین محمد نعیم نے عالمی اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ویانا میں ملاقات کی اور انہیں آئی اے ای اے کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے جاری بیان کے مطابق پی اے ای سی کے چیئرمین محمد نعیم آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت کے لئے ویانا میں ہیں جہاں انہوں نے آئی اے ای اے کے ڈی جی سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان اور آئی اے ای اے کے باہمی تعاون اور قریبی دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن آئی اے ای اے کی معاونت سے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں ایٹمی توانائی، کینسر کی تشخیص اور علاج معالجہ، زراعت، غذاﺅں کو محفوظ بنانے، آبی انتظام کار اور تعلیم سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے عالمی ایجنسی کی جانب سے تعاون کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی اے ای اے نے انسانی ضروریات کے لئے نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے دیگر ممالک پاکستان کی تقلید کریں۔