پنجاب آب پاک اتھارٹی اور بر طانوی فلاحی تنظیم اسلامک ایڈ کے در میان ایم او یوپر دستخط

لاہور۔11مارچ(اے پی پی )پنجاب آب پاک اتھارٹی اور بر طانوی فلاحی تنظیم اسلامک ایڈ کے در میان ایم او یوپر دستخط ہو گئے،جس کے تحت سرگودھا ڈویژن کے 17غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کو رمضان المبارک سے قبل فعال کر دیا جائیگا۔ بدھ کے روز یہاں گور نر ہاﺅس لاہور میں ایم او یو کی تقر یب میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹو وایم ڈی واسا زاہد …

لاہور۔11مارچ(اے پی پی )پنجاب آب پاک اتھارٹی اور بر طانوی فلاحی تنظیم اسلامک ایڈ کے در میان ایم او یوپر دستخط ہو گئے،جس کے تحت سرگودھا ڈویژن کے 17غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کو رمضان المبارک سے قبل فعال کر دیا جائیگا۔ بدھ کے روز یہاں گور نر ہاﺅس لاہور میں ایم او یو کی تقر یب میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹو وایم ڈی واسا زاہد عزیز اور بر طانوی فلاحی ادارہ اسلامک ایڈ کی نمائندہ انعم قمر نے ایم اویو پر دستخط کئے جبکہ اس موقع پر پیٹر ن چیف گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ،وائس چیئرپرسن سرور فاﺅنڈیشن بیگم پروین سرور،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی جنرل (ر) احمد نوازسلیم میلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کے دوران چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی نے کہا کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سربراہی میں ہم پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پور ا کر رہے ہیں، لاہور میں بھی رمضان المبارک سے پہلے54فلٹریشن پلانٹس پر تیزی کیساتھ کام جاری ہے ، ان فلٹر یشن پلانٹس کو بھی رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائیگا ،اسکے بعد گوجرا نوالہ اور دیگر اضلاع میں بھی فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کیلئے ایم اویو کئے جائیں گے، اس بارے میں مختلف تنظیموں کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔