اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ جات میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدا د و شمار کے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن …
آئی ٹی اور ٹیلی کام میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ جات میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدا د و شمار کے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ جات مین براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 471.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں منفی گروتھ دیکھنے میں آئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 451.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سمرایہ کاری کا حجم 20.1ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران س شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 14.5 ملین ڈالر رہا تھا۔ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 9.3 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 4.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کے شعبہ میں براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 11.8 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں براہ راست غیر ملی سرمایہ کاری کا حجم 7.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس ڈیٹا میں پوسٹل سروسز کے شعبہ میںبراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد وشمار شامل نہیں۔








