ملک میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش، متبادل کے طور پر قومی تعلیمی ٹیلی ویژن چینل آئندہ ماہ نشریات کا آغاز کر دے گا،وفاقی شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے تعلیمی اداروں کے متبادل کے طور پر ایک قومی تعلیمی ٹیلی ویژن چینل آئندہ ماہ اپریل کے شروع میں نشریات کا آغاز کر دے گا۔ منگل کو وفاقی وزیر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے تعلیمی اداروں کے متبادل کے طور پر ایک قومی تعلیمی ٹیلی ویژن چینل آئندہ ماہ اپریل کے شروع میں نشریات کا آغاز کر دے گا۔ منگل کو وفاقی وزیر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اور تعلیمی نقصانات پر قابو پانے کیلئے ایک قومی تعلیمی ٹیلی ویژن چینل آئندہ ماہ کے آغاز میں نشریات کا آغاز کر دے گا، اس میں پاکستان ٹیلی ویژن تعاون فراہم کرے گی جبکہ وفاقی نظامت تعلیمات ہنگامی بنیادوں پر ایک سنٹر قائم کرے گا جس میں مختلف مضامین کے ماہرین اساتذہ تعلیمی مواد کی نگرانی کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پر اس کی نگرانی کریں گے تاکہ اس کی بروقت نشریات کو یقینی بنایا جائے سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 26 مارچ کو ہونے والی بین الصوبائی وزراءکانفرنس میں اس کو پیش کریں گے۔