اسلام آباد ۔ 27مارچ (اے پی پی) چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لیکر کراچی پہنچ گیا۔ جمعہ کو کراچی پہنچنے والے جہاز میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 50 ہزار کے قریب ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے آنے …
چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لیکر کراچی پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27مارچ (اے پی پی) چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لیکر کراچی پہنچ گیا۔ جمعہ کو کراچی پہنچنے والے جہاز میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 50 ہزار کے قریب ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے آنے والے سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے۔اس سے قبل 25 مارچ کوچین سے پہلا جہاز سامان لیکر پاکستان پہنچا تھا،چینی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی پہلی کھیپ میں 10 لاکھ فیس ماسک اور50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل تھیں۔








