اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات وسیفران شہریار آفریدی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کو خط لکھا ہے اور عالمی تنظیم پر زور دیا کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کرے اور پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کے اہل خانہ کو اشیاء خوردونوش فراہم کرے۔ہفتہ کو وزارت سے جاری …
یو این ایچ سی آر پاکستان میں لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کے اہل خانہ کو اشیاء خوردونوش فراہم کرے، شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات وسیفران شہریار آفریدی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کو خط لکھا ہے اور عالمی تنظیم پر زور دیا کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کرے اور پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کے اہل خانہ کو اشیاء خوردونوش فراہم کرے۔ہفتہ کو وزارت سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں تخمینے کے مطابق ، 26 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں جن میں سے 1.8 ملین ہو این ایچ سی آر میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 8 لاکھ نادرا اور افغان سفارت خانے نے مشترکہ طور پر رجسٹرڈ کئے ہیں۔ باقی غیر قانونی تارکین وطن ہیں ، جنھیں اجنبی بھی کہا جاتا ہے ، جو ابھی تک متعلقہ حکام کے ساتھ اپنا اندراج نہیں کرپائے ہیں۔وزیر مملکت نے اقوام متحدہ کے مہاجرین کے حوالے سے قائم ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں کوویڈ19 وباء کے تناظر میں پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کے لئے اشیاء خوردونوش اور اس وباء کی روک تھام سے متعلق سامان بھی مہاجرین کو فراہم کیا جائے۔








