معاون خصوصی زلفی بخاری کا خواجہ آصف کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا اعلان

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت اوورسیز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلفی بخاری نے کہا کہ میں نے ایران سے زائرین کو لانے کے لیے اثرو رسوخ استعمال نہیں کیا، خواجہ آصف …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت اوورسیز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلفی بخاری نے کہا کہ میں نے ایران سے زائرین کو لانے کے لیے اثرو رسوخ استعمال نہیں کیا، خواجہ آصف کے الزامات سفید جھوٹ ہیں، اپوزیشن کے نمائندہ ہونے کے ناطے خواجہ آصف کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ خواجہ آصف کسی اور ملک میں الزام لگاتے تو جیل میں ہوتے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تفتان بارڈر پر پاکستانی زائرین کے داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا، ایک ذمہ دار ریاست اپنے لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ سکتی، تفتان میں قرنطینہ سہولیات کا بھی بندو بست کیا گیا تھا تاکہ کورونا وائرس نہ پھیل سکے، وفاقی حکومت نے مختلف غیر ملکی ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل شروع کیا تھا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو واپس لانے کے عمل میں میرا کوئی کردار نہیں، خواجہ آصف کے الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے، خواجہ آصف کیخلاف کورٹ سے رجوع کر رہا ہوں۔