اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں …
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں، گلگت بلتستان میں 50 قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 50 سے زائد قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں، ٹسٹنگ کی صلاحت کو بتدریج بڑھا رہے ہیں ، علی امین گنڈاپورنے کہا کہ میڈیکل سٹاف کو تمام تر حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے ،کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہو گا، مشکل حالات میں عوام حکومت اور عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاک افواج ، انتظامیہ اور دیگر حکومتی ادارے دن رات کام کر رہے ہیں ،کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حالات پر گہری نظر ہے ، کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔









