کورونا وائرس کے باعث آرڈرز کینسل ہونے کے مسائل کو حل کیا جائے گا،سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آرڈرز کینسل ہونے کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ایسے خدشے کی صورت میں برآمدکندگان متعلقہ سفیر اور کمرشل اتاشیوں سے رابطہ کریں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ کچھ برآمدکندگان نے آرڈرز کینسل ہونے کے خدشے کا اظہار کیا …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آرڈرز کینسل ہونے کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ایسے خدشے کی صورت میں برآمدکندگان متعلقہ سفیر اور کمرشل اتاشیوں سے رابطہ کریں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ کچھ برآمدکندگان نے آرڈرز کینسل ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، جن کے آرڈر کینسل ہونے کا خدشہ ہے وہ برآمد کنندگان متعلقہ سفیر اور کمرشل اتاشیوں سے رابطہ کریں۔ کورونا وائرس کے باعث آرڈرز کینسل ہونے کے مسائل کو حل کیا جائے گا، برآمدکندگان متعلقہ سفیر اور کمرشل اتاشیوں سے رابط کریں، کمرشل اتاشی خریداروں کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزرات تجارت خریداروں سے رابطہ کرکے آرڈر کو قائم رکھنے کے لیے مدد کرے گی، برآمد کنندگان درست رابطہ کی معلومات اور آرڈرز کی تفصیلات دیں۔احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ ایک دفعہ آرڈرز کینسل ہو جائیں تو دوبارہ ملنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں، وزرات تجارت برآمدکندگان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔