ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے کورونا وائرس کے خلاف متحرک کردار ادا کرنے کے لیے یونیورسٹیز اور سائنسدانوں سے تخلیقی و تحقیقاتی تجاویز طلب کر لیں

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) ہایئر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی نے کورونا وائرس کے خلاف متحرک کردار ادا کرنے کے لیے یونیورسٹیز اور سائنسدانوں سے تخلیقی و تحقیقاتی تجاویز طلب کر لیں ہیں۔ منگل کو ایچ ای سی کے حکام نے بتایا کہ یونیورسٹیز اور سائنسدانوں کے نام مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے تحقیقاتی عمل کیلئے …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) ہایئر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی نے کورونا وائرس کے خلاف متحرک کردار ادا کرنے کے لیے یونیورسٹیز اور سائنسدانوں سے تخلیقی و تحقیقاتی تجاویز طلب کر لیں ہیں۔ منگل کو ایچ ای سی کے حکام نے بتایا کہ یونیورسٹیز اور سائنسدانوں کے نام مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے تحقیقاتی عمل کیلئے خصوصی گرانٹ بھی دی جائے گی۔ ایچ ای سی کے مراسلہ میں وبائی امراض کے دوران سرویلنس نظام کی تیاری کیلئے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں جبکہ کہا گیا ہے کورونا کیخلاف قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے بھی تجاویز دی جائیں۔ ایچ ای سی نے پاکستان میں کم لاگت سے میڈیکل اور سرجیکل آلات کی تیاری کیلئے تجاویز مانگیں ہیں۔ ای ای سی نے اس پروجیکٹ کیلئے 27.5 ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔ ایچ ای سی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ 3 اپریل تک تمام تجاویز ایچ ای سی کو موصول ہو جانی چاہیے۔

مزید خبریں