کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی میں عوام کا تعاون بنیادی عنصر ہے، رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی میں عوام کا تعاون بنیادی عنصر ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی میں عوام کا تعاون بنیادی عنصر ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں عوام اور حکومت مل کر چل رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اچھے نتائج آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات کا اندازہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے اور بھرپور تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہوکر جیسے وائرس سے بچاو کیلئے آگے بڑھ رہی ہے ، بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے۔

مزید خبریں