سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جنگ گروپ کے چئیرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمان کی صحافت کے شعبے کے فروغ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمان کی صحافت کے شعبے کے فروغ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاءفرمائے۔

مزید خبریں