کورونا وائرس کی جانچ کےلئے ڈریپ کی مقامی طور پر تیار کردہ کٹس کی دستیابی تک تصدیق شدہ کٹس ہی استعمال کی جائیں،وفٓاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ کےلئے غیر معیاری اور غیر تصدیق شدہ کٹس مارکیٹ میں پھیلائی جا چکی ہیں، ڈریپ کی مقامی طور پر تیار کردہ کٹس کی دستیابی تک تصدیق شدہ کٹس ہی استعمال کی جائیں۔ انہوں نے منگل کو سماجی رابطوں کی …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ کےلئے غیر معیاری اور غیر تصدیق شدہ کٹس مارکیٹ میں پھیلائی جا چکی ہیں، ڈریپ کی مقامی طور پر تیار کردہ کٹس کی دستیابی تک تصدیق شدہ کٹس ہی استعمال کی جائیں۔ انہوں نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے جس پر میں صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر بیمار مریض کو ٹیسٹ صحت مند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے، ڈریپ پاکستان کی اپنی کٹس کی تیاری تک آپ صرف تصدیق شدہ کٹس درآمد کریں۔

مزید خبریں