وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغازکردیاگیا، عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغازکردیاگیاہے۔رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے 90 ہزارنوجوان ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹرڈہوگئے۔وزیراعظم آفس میں کنٹرول روم قائم اورمانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔عثمان ڈار نے خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹر کروا لیا۔بدھ کو وزیراعظم کے …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغازکردیاگیاہے۔رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے 90 ہزارنوجوان ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹرڈہوگئے۔وزیراعظم آفس میں کنٹرول روم قائم اورمانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔عثمان ڈار نے خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹر کروا لیا۔بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے سیٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے ۔نوجوان وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگی، معاون خصوصی نے کہاکہ انہون نے خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹر کر لیا ہے ۔خوشی ہے کہ میں وزیراعظم کی ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ ہوں۔علاوہ ازیں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران اور کارکنان کے نام خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میںملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کو کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کی تلقین کی گئی ہے۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ملک بھر میں کارکنان اور ذمہ داران آگے بڑھ کر وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں۔کارکنان اور ذمہ داران وزیراعظم کی کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر تحریک کے کارکنان و ذمہ داران کرونا کیخلاف جہاد میں شامل ہوں، کارکنان اور ذمہ داران فورس میں شامل ہوتے ہوئے منظم انداز میں کرونا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ بحیثیت قوم ہی کرونا جیسے امتحان میں سرخرو ہونا ممکن ہے ،اللہ کریم پاکستان اور اسکے عوام کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور وزیراعظم کی قیادت میں ہماری کوششیں بارآور ثابت ہوں۔

مزید خبریں