چند گھنٹے میں 90 ہزار رضا کاروں نے سٹیزن پورٹل پر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کرا لی ،سٹیزن پورٹل پر شدید رش

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) نوجوانوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن کرانے والوں کی بھرپور دلچسپی کے باعث پورٹل پر اضافی بوجھ کی وجہ سے دشواری پیش آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو سٹیزن پورٹل پر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہونے کے چند گھنٹے میں 90 …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) نوجوانوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن کرانے والوں کی بھرپور دلچسپی کے باعث پورٹل پر اضافی بوجھ کی وجہ سے دشواری پیش آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو سٹیزن پورٹل پر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہونے کے چند گھنٹے میں 90 ہزار رضا کاروں نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔ اس کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد رجسٹریشن کے خواہش مند ہیں تاہم سٹیزن پورٹل پر شدید رش کے باعث انہیں دشواری پیش آ رہی ہے۔ ملک بھر سے لوگ وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اس مشکل گھڑی میں نادار طبقات کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں