جاپان حکومت کا کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 21.6 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کااعلان

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 21.6 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کااعلان کیاہے، ان میں سے 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر یونیسیف اور5 لاکھ 40 ہزارڈالر انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مائیگریشن (آئی اوایم) کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ بات پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ کی جانب سے بدھ کویہاں جاری ہونے والے بیان میں …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 21.6 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کااعلان کیاہے، ان میں سے 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر یونیسیف اور5 لاکھ 40 ہزارڈالر انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مائیگریشن (آئی اوایم) کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ بات پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ کی جانب سے بدھ کویہاں جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔اس معاونت سے کرونا وائرس کی مریض کی جلد تشخیص اوربروقت علاج معالجہ کے حوالہ سے پاکستان کی استعدادکارمیں بہتری آئیگی۔ بیان میں کہاگیاہے کہ جاپانی حکومت کی معاونت سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ اوراس کے نتیجہ میں سماجی واقتصادی اثرات کوکم کرنے میں مددملے گی۔یونیسف اورآئی اوایم کی معاونت سے زمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے اورحکومت پاکستان کی درخواست پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے آلات اوردیگر معاون مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ پاکستان میں جاپان کے سفیرمستوداکونی نوری نے کروناوائرس کے خلاف پاکستان کی حکومت اورعوام کی بھرپورکوششوں کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ عالمگیروباءپرقابوپانے کیلئے تمام ریاستوں کو ضروری اقدامات اٹھانا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ متعدی امراض پرقابو پانے کیلئے جاپان نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیاہے، جاپان پولیوکے خاتمے کیلئے 1996 سے لیکر اب تک پاکستان کو 229 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کرچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ جاپان کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون اورمعاونت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مزید خبریں