وزیر اعلی عثمان بزدار کا ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کادورہ

لاہور۔یکم اپریل(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کے روز ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا‘ وزیر اعلی نے فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور فیلڈ ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ اور تشخیصی کا¶نٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا …

لاہور۔یکم اپریل(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کے روز ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا‘ وزیر اعلی نے فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور فیلڈ ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ اور تشخیصی کا¶نٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا مشاہدہ بھی کیا‘وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے‘ میں نے9 روز قبل ایکسپو سنٹر کا دورہ کر کے ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا تھا‘ اللہ تعالی کے کرم اور میری ٹیم کی دن رات کی محنت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال ریکارڈ مدت میں تیار ہوا ہے ‘9 روز میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کو فنکشنل کرنا انتہائی احسن اقدام ہے‘وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کے حکام کو شاباش دیتا ہوں‘ ہسپتال میں تمام ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔فیلڈ ہسپتال میں تین وقت کے کھانے کا انتظام بھی ہے‘اس فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا‘ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین حل گھرو ں میں رہنا ہے- انہوں نے کہا کہ دیگر ہسپتالوں پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں ‘ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے ‘تشخیصی لیبز کے لئے 62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ‘8تشخیصی لیبز کے قیام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت میں اضافہ ہو گا-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر رائے ونڈکو قرنطینہ کیا گیا ہے ‘دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے‘زکوةکے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ‘وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ان افراد کو کل تک مالی امداد پہنچ جائے گی‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مالی امداد فراہم کرنے کا انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے‘چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ‘ 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی‘وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن ہے ‘ درخواست دینے والوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی اور لاکھوں لوگوں کو تصدیق کے بعد یہ امداد فوری طور پر دی جائے گی‘ درخواست گزاروں کو کسی دفتر میں نہیں آنا پڑے گا‘ آن لائن صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی -مالی امداد کی ادائیگی بھی آن لائن ہی ہو گی اوردرخواست گزار شکایات بھی آن لائن درج کرا سکیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ضلع کی سطح پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ٹریننگ دے رہے ہیں‘پنجاب میں کورونا وائر س سے متاثرہ مریضوں کی زیادہ تعداد زائرین اور ٹریول ہسٹری رکھنے والوں کی ہے‘ 33 لوکل ٹرانسمیشن کے مریض ہیں ‘36 اضلاع میں صوبائی وزراءکی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ‘صوبائی وزراءاپنے اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں ‘صوبائی وزراءچیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کو بھی مانیٹرکریں گے‘صوبائی وزراءاپنے تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی بھی نگرانی کریں گے‘ کسانوں سے گندم 1400 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی‘گندم خریداری کیلئے گردآوری کی شرط ختم کر دی ہے -کسانوں سے گندم پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدیں گے‘گندم خریداری مراکز کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں ‘ گندم خریداری مراکز پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے – اس موقع پر کمشنر لاہورڈویژن نے کو فیلڈ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کی سکریننگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے‘تشخیصی کا¶نٹر بھی بنایا گیا ہے اورفیلڈہسپتال میں کوروناریسکیو، کمانڈاینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے – صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،اراکین پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ،عظمی کاردار،سعدیہ سہیل،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ریسکیو1122اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں