اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے نظام وضع کردیاہے۔ایف بی آرکے ترجمان نے جمعہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ برآمدکنندگان کو کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے نظام وضع کردیا گیاہے جس کے تحت رقوم برآمدکنندگان کے بنک اکاﺅنٹس میں آن لائن منتقل ہونگی۔ترجمان نے کہاکہ اس مقصدکیلئے بنک کا …
برآمدکنندگان کو کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے نظام وضع کردیا گیاہے،ترجمان ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے نظام وضع کردیاہے۔ایف بی آرکے ترجمان نے جمعہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ برآمدکنندگان کو کسٹم ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے نظام وضع کردیا گیاہے جس کے تحت رقوم برآمدکنندگان کے بنک اکاﺅنٹس میں آن لائن منتقل ہونگی۔ترجمان نے کہاکہ اس مقصدکیلئے بنک کا آئی بی اے این ضروری ہوگا۔ترجمان نے برآمدکنندگان سے بنک اکاونٹ کے یوزرپروفائل میں آئی بی اے این کی فراہمی کی درخواست کی ہے تاکہ انہیں رقوم کی منتقلی سہل طریقے سے ممکن ہوسکے۔








