کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں ریلوے کے مزدوروں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پانچ ہزار ماسک تقسیم کئے جائیں گے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں ریلوے کے مزدوروں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پانچ ہزار ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔ پیر کو پی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت ریلویز نے ابتدائی طور پر پانچ ہزار ماسک کی تیاری کا ہدف رکھا …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں ریلوے کے مزدوروں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پانچ ہزار ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔ پیر کو پی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت ریلویز نے ابتدائی طور پر پانچ ہزار ماسک کی تیاری کا ہدف رکھا اور امید ہے کہ آج (منگل ) کو یہ ماسک اور سینی ٹائزرز ریلوے کی مختلف برانچوں سے تعلق رکھنے والے عملہ میں تقسیم کردیئے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں کے مختلف دفاتر کے باہر بھی احتیاطی انتظامات کے حوالہ سے ہدایات آویزاں کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظرہم نے مزید 12 تا 14 وینٹیلیٹرز خریدنے کا حکم دیا ہے جو سرکاری ملازمین کے لئے ملک بھر کے تمام ریلوے ہسپتالوں اور آئسولیشن سینٹرز میں دستیاب ہوں گے۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ وزارت نے کوڈ ۔19 مریضوں کے لئے ٹرین کوچز کو آئسولیشن وارڈز میں منتقل کیا ہے اور ریلویز ان مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے صاف ستھرا اور حفظان صحت کا ما حول فراہم کرے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے کے قُلیوں کی مالی مدد کے لئے ہم ان کا مکمل ڈیٹا احساس پروگرام کو فراہم کررہے ہیں اور توقع ہے کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر یہ سہولت ملے گی کیونکہ وہ ضرورت کی اس گھڑی میں حقیقی مستحق افراد ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مسافروں کی سہولت کے لئے 15 اپریل سے چند ٹرینیں چلائے گی تاکہ انہیں اپنے گھروں میں پہنچنے میں سہولت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو ہر ہفتہ ایک ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے ریلوے کے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ تمام ریلوے سٹیشنوں پر آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے ۔