وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی زیر صدارت کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد’ کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک محصور پاکستانیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی زیر صدارت کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوںنے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک محصور پاکستانیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زلفی بخاری نے کیمونٹی ویلفیئر اتاشیز کو بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی زیر صدارت کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوںنے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک محصور پاکستانیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زلفی بخاری نے کیمونٹی ویلفیئر اتاشیز کو بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھے کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ زلفی بخاری نے پبلک ویلفیئر اتاشیوں سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو پاکستانی سفارتخانوں، قونصلیٹ اور سول ایوی ایشن سے پاکستانیوں بارے معلومات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک بیروز گار، ویزے کی میعاد ختم ہونے پر پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، فلائٹ آپریشن بندش کے باعث متاثر ہونے والے پاکستانیوں سے بھی رابطہ کیا جائے۔ معاون خصوصی نے پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو یو اے ای کی طرز پر متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پبلک ویلفیئر اتاشی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش اور تمام افراد کیلئے راشن، ادویات، ماسک اور دستانوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ قونصل جنرل دبئی اور مقامی ویلفیئر اتاشی کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ سات دنوں میں 2900 خاندانوں میں دو ماہ کے راشن کی تقسیم کیا گیا۔ دبئی، راس الخیمہ، عجمان شارجہ اور فجیرہ میں مخیر حضرات کے تعاون سے پاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔