یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس میں شاپی فائی ڈویلپمنٹ شارٹ کورس کا آغاز 3ستمبر سے ہو گا، ترجمان

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس کے زیر اہتمام شاپی فائی ڈویلپمنٹ سمر شارٹ کورس کا آغاز 3 ستمبر سے ہو گا۔

سیالکوٹ۔ 31 اگست (اے پی پی):یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس کے زیر اہتمام شاپی فائی ڈویلپمنٹ سمر شارٹ کورس کا آغاز 3 ستمبر سے ہو گا۔

چار ہفتوں پر مشتمل اس کورس کا مقصد نوجوان طلبہ کو ای کامرس آن لائن کاروبار سے متعلق جدید عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق کورس مکمل طور پر عملی بنیادوں پر ہوگا اور اس میں شرکت کیلئے کوڈنگ یا آئی ٹی کے سابقہ تعلیمی پس منظر کی شرط نہیں رکھی گئی۔ شرکا کو شاپی فائی سٹور سیٹ اپکے ذریعے کسٹمائزیشن، مصنوعات کی تلاش، ڈراپ شپنگ اور لائیو آن لائن سٹور لانچ کرنے سمیت حقیقی کاروباری ماحول سے متعلق مختلف مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

یو ایم ٹی سیالکوٹ کے مطابق چار ہفتوں کی تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاکو ہو این ٹی سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ کورس میں نشستیں محدود رکھی گئی ہیں، اس لیے دلچسپی رکھنے والے طلبہ اور نوجوان بروقت رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ ایسے مختصر دورانیے کے عملی کورسز نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور آن لائن کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔