پاکستان دنیا کے چالیس ممالک کو ہتھیار برآمد کر رہاہے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے چالیس ممالک کو ہتھیار برآمد کر رہاہے حکومت کی دفاعی پیداوار کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اس سلسلے میں جلد خودکفالت حاصل کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اسلحہ اور ہتھیار تیار کرنے والے اداروں کے تحفظ اور ان کی استعداد کار میں اضافہ …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے چالیس ممالک کو ہتھیار برآمد کر رہاہے حکومت کی دفاعی پیداوار کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اس سلسلے میں جلد خودکفالت حاصل کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اسلحہ اور ہتھیار تیار کرنے والے اداروں کے تحفظ اور ان کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ڈرون طیاروں کی تیاری جاری ہے اور پاکستان دنیا کے چالیس ممالک کو ہتھیار برآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی موثر دفاعی پیداوار کی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اس سلسلے میں جلد خودکفالت حاصل کرے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply