کورونا وائرس کے باعث دنیا میں ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روزگار کو خطرہ ہے، عالمی ادارہ محنت

لندن۔ 8 اپریل (اے پی پی)مزدوروں کی عالمی تنظیم عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روز گار کو خطرہ لاحق ہے۔ بدھ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے حوا لے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں آئی ایل او کا کہنا ہے جن لوگوں کا روز …

لندن۔ 8 اپریل (اے پی پی)مزدوروں کی عالمی تنظیم عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روز گار کو خطرہ لاحق ہے۔ بدھ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے حوا لے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں آئی ایل او کا کہنا ہے جن لوگوں کا روز گار خطرے میں ہے، وہ ایسے شعبوں میں کام کرتے ہیں جنہیں اس وبا کے باعث خطرات لاحق ہیں۔ حتی کہ گذشتہ تین ماہ کے عرصے میں دنیا بھر میں کام کے اوقات میں سات فیصد تک کمی کردی گئی ہے جو کم از کم 19 کروڑ 50 لاکھ کل وقتی ملازمین کے برابر ہے۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے ریڈر کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں میں ہی کاروبار اور ملازمین اس سے متاثر ہوں گے۔ تاہم ایسے لوگ جو غیر محفوظ کام کرتے ہیں خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں انہیں اس سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 79 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں