آئندہ دو ہفتوں کے دوران 12 ملین خاندانوں میں 144 ارب روپیہ تقسیم کیا جائے گا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت کی جانب سے معاشرے کے ضرورت مند اور نادار افراد کو براہ راست مالی امداد کی فراہمی کے سب سے بڑے پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا گیا ہے وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران 12 ملین خاندانوں میں 144 ارب روپیہ تقسیم کیا جائے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت کی جانب سے معاشرے کے ضرورت مند اور نادار افراد کو براہ راست مالی …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران 12 ملین خاندانوں میں 144 ارب روپیہ تقسیم کیا جائے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت کی جانب سے معاشرے کے ضرورت مند اور نادار افراد کو براہ راست مالی امداد کی فراہمی کے سب سے بڑے پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اتنے بڑے پیمانے پر معاشرے کے ضرورت مند افراد میں نقد رقوم کی تقسیم بلاشبہ ہماری حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے، آئندہ 2 ہفتوں کے دوران 12 ملین خاندانوں میں 144 ارب روپیہ تقسیم کیا جائے گا۔

مزید خبریں