اسلام آباد ۔ 10اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم اسلام آباد،بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، مالم جبہ 15 ، …
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم اسلام آباد،بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، مالم جبہ 15 ، بالاکوٹ 11 ، پشاور10، ، پاراچنار 10، دیر 7 ، سیدو شریف 7 ، چیراٹ 5 ، کالام ، میرکھانی 4 ، چترال ، کشمیر ،مظفرآباد 8 ، راولاکوٹ 6 ، کوٹلی ، گڑھی دوپٹہ 2 ، پنجاب، راولپنڈی چکلالہ 7 ، اسلام آباد 7، مری 5 ، اٹک 3 ، جہلم 2 ، گلگت بلتستان، گوپس 6 ، استور 3 اور بگروٹ میںایک ملی میٹرریکارڈ کی گئی.سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد ،چھور42 اور مٹھی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








