پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، نغمانہ ہاشمی

بیجنگ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جنہوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نے کرونا وائرس کی وباءپر قابو پانے میں مدد کیلئے طبی ماہرین اور امدادی سامان کے ساتھ ایک خصوصی طیارہ پاکستان …

بیجنگ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جنہوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نے کرونا وائرس کی وباءپر قابو پانے میں مدد کیلئے طبی ماہرین اور امدادی سامان کے ساتھ ایک خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا ہے۔ہم چینی امداد کے بے حد مشکور ہیں ،نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چین کووڈ19- سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں ایک ہسپتال کی تعمیر کیلئے بھی تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اگلے سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی70 ویں سالگرہ منائیں گے اور یہ ماضی کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرنے اور اپنی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کی تجدید کا ایک خاص موقع ہو گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور چین کے درمیان مزید مضبوط اور خصوصی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے مفادات فروغ پائیں گے بلکہ پورے خطے میں امن استحکام اور خوشحالی یقینی ہو گی۔

مزید خبریں