وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ 82 ہزار روپے کا چیک پیش کیا

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ 82 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ 82 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا۔