بیجنگ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چین نے سعودی زیر کمان اتحادی افواج کے سیز فائر اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجہ میں یمن اور دیگر علاقائی ممالک کووڈ۔19 کا بہتر طور مقابلہ کرسکیں گے اور یمن کےلئے امن عمل میں سہولت ملے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاﺅ لی جیان نے جمعہ کو یہاں انٹرنیشنل پریس سینٹر میں بریفنگ …
چین کا سعودی زیر کمان اتحادی افواج کے سیز فائر اعلان کا خیر مقدم، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چین نے سعودی زیر کمان اتحادی افواج کے سیز فائر اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجہ میں یمن اور دیگر علاقائی ممالک کووڈ۔19 کا بہتر طور مقابلہ کرسکیں گے اور یمن کےلئے امن عمل میں سہولت ملے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاﺅ لی جیان نے جمعہ کو یہاں انٹرنیشنل پریس سینٹر میں بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم سعودی زیر کمان اتحادی افواج کی طرف سے سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے یمن اور دیگر علاقائی ممالک کووڈ۔19 کا بہتر طور مقابلہ کرسکیں گے اور یمن کےلئے امن عمل میں سہولت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین کو توقع ہے کہ متعلقہ فریقین یمن کے قومی مفاد کو ترجیح دیں گے اورمذاکرات کا آ غاز کریں گے تاکہ صورتحال کو جلد ازجلد حل کیا جاسکے،سیاسی حل کے لئے آگے بڑھا جاسکے اور یمن میں جلد امن ،استحکام اور معمول کی زندگی بحال کی جاسکے ، سعودی زیر کمان اتحادی افواج نے دو ہفتوں کے لئے سیز فائر کا اعلان کیا تھا جو 9 اپریل سے موثر ہوگئی ہے، عارضی جنگ بندی سے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی ۔








