اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی' ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے مستحقین تک پہنچائیں گے، 13 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، متحد ہوکر کورونا سے نمٹنا ہے، رواں ماہ ٹیسٹ کرنے کی استعدادمیں30 گنااضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس …
احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے مستحقین تک پہنچائیں گے، 13 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی’ ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے مستحقین تک پہنچائیں گے، 13 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، متحد ہوکر کورونا سے نمٹنا ہے، رواں ماہ ٹیسٹ کرنے کی استعدادمیں30 گنااضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپریل کے آخر تک ٹیسٹ کی صلاحیت 20 سے 30 ہزار ہوجائیگی، این ڈی ایم اے کی جانب سے 17لاکھ ماسک ، ایک لاکھ 37ہزارسرجیکل کیپس اور ساڑھے 6 لاکھ گلوز تقسیم کئے جا چکے ہیں، 26، 27 لیب فعال ہو چکی ہیں، 14 مشینیں فنکشنل ہوگئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی سی یو عملے کیلئے 10ہزار فیس شیلڈ فراہم کر دی گئی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت11لاکھ افرادکومالی امدادفراہم کر چکے ہیںاورکوروناٹیسٹنگ کی ایک لاکھ کٹس کراچی پہنچادی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ٹیکس وصولی میں ایک تہائی یعنی 1400سے1500روپے کمی کا اندازہ ہے، پچھلے مارچ کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 9 فیصداضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ وینٹی لیٹرزپر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے،کل وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ سے زائد اموات جبکہ پاکستان میں اب تک کورونا کے باعث 72 اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 4788 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں پاکستان میں 190 مریضوں کا اضافہ ہو ا، 752 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 72 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔








