اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار خوشیاں اور محبت بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔میں ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کورونا وائرس کے پیش نظر …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار خوشیاں اور محبت بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔میں ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کورونا وائرس کے پیش نظر مسیحی برادری اس تہوار کو اپنے گھروں پر ہی منائیں۔مسیحی برادری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنائیں۔








