مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوںکی تحقیقات کیلئے آزاد، منصفانہ بین الاقوامی مشن ضروری ہے ، زید رعد الحسین اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پراظہار تشویش

جنیوا ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک خود مختار، غیر جانبدار اور بین الاقوامی کمیشن کی تشکیل پرزوردیاہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زید رعد الحسین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 33 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے …

جنیوا ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک خود مختار، غیر جانبدار اور بین الاقوامی کمیشن کی تشکیل پرزوردیاہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زید رعد الحسین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 33 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی مقبوضہ کشمیرمیںروز بروزتیزی سے بگڑتی صورتحال ، بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقو ق کی پامالیوں اور 100سے زائد کشمیریوں کے قتل عام ، ہزاروں کوزخمی اور سینکڑوں کو بینائی سے محروم کئے جانے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان پامالیوں کی تحقیقات کیلئے آزاد، منصفانہ اور بین الاقوامی مشن قائم کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply