اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس میں 1000.22 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد انڈکس 31032.99 پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں کل 15 کروڑ، 38 لاکھ، 75 ہزار،982 حصص کالین دین ہواجس کی کل مالیت 5.741 ارب روپے تھی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 338 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، …
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی، کے ایس ای 100 انڈکس میں 1000.22 پوائنٹس کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس میں 1000.22 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد انڈکس 31032.99 پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں کل 15 کروڑ، 38 لاکھ، 75 ہزار،982 حصص کالین دین ہواجس کی کل مالیت 5.741 ارب روپے تھی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 338 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 47 کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ، 270 میں کمی اور21 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ حیسکول پیٹرولئیم کے کل ایک کروڑ،69 لاکھ 66 ہزارحصص، میپل لیف ایک کروڑ، 26 لاکھ، 98 ہزار،500 اورپائینئیرسیمنٹ کے کل3 8 لاکھ، 54 ہزار،500 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔سفائیرفائبرکے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 45.41 روپے کااضافہ ہوا جس کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت 681 روپے ہوگئی، فلپ انڈس کے حصص کی قیمت میں 43.81 روپے کا اضافہ ہوا۔نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 426.5 روپے کی کمی اورباٹاپاکستان کے حصص کی قیمت میں 44 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔








