اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا وائرس کی موجودہ تازہ ترین صورتحال اور اس وباء سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق منگل کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی ' ترقی 'اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ فورم نے اب تک کی پیشرفت …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا وائرس کی موجودہ تازہ ترین صورتحال اور اس وباء سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا وائرس کی موجودہ تازہ ترین صورتحال اور اس وباء سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق منگل کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ ترقی ‘اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ فورم نے اب تک کی پیشرفت اور آئندہ کے عمل کے جائزہ لیا۔ وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر، وزیراعلیٰ سندھ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔ فورم نے 14 اپریل کوویڈ 19 حکمت عملی کے بعد حتمی فیصلے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) میں پیش کی جانے والی سفارشات کو حتمی شکل دی۔ تمام اسٹیک ہولڈرزنے ان امور پر تفصیلی غور و خوص کے بعد حکمت عملی کو حتمی شکل دی۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز احمد شاہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوارمحمد حماد اظہر ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار ، وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف ، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی تجارت عبد الرزاق داودنے بریفنگ میں شرکت کی۔








