علمائے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں عبادات کے حوالے سے قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں عبادات کے حوالے سے قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قریب ہے، مساجد میں عبادت کے معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں عبادات کے حوالے سے قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قریب ہے، مساجد میں عبادت کے معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور ان کی مشاورت سے رمضان المبارک میں ملک بھر میں مساجد میں عبادات کے حوالے سے قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔