نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5988 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4435 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5988 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4435 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2945 تک پہنچ گئی، سندھ میں 1518 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 865 اور اسلام آباد میں 140ہوگئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں 240 گلگت بلتستان میں 234کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 45 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے 55 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 107تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 نئی اموات سامنے آئی ہیں۔ سندھ میں 35، پنجاب میں 28، کے پی کے میں 38مریض زندگی کی بازی ہار گئے، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 2 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق، وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا۔ اب تک 73 ہزار 439 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3280 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 588 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز کی سہولت قائم ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد 1496 ہے۔ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1446 ہے۔